ابنا: ڈاکٹر حسن روحانی نے آج آئي آر آئي بی میں میڈیا کے حوالے سے منعقدہ ایک کانفرنس میں کہا کہ اعتدال سیاست، معیشت، اور ثقافت میں انتھا پسندی، تشدد اور نعرے بازی، خود محوری اور خود پسندی سے اجتناب کرنے کی روش کو کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدل وانصاف، قانون کی پابندی، شفافیت اور عوام و حکومت کے دوطرفہ رابطے کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا اور اعتدال، سیاست کےساتھ ساتھ اقتصادیات اور ثقافت میں بھی شامل ہوتا ہے۔ ملت ایران کے منتخب صدر نے خارجہ پالیسی میں اعتدال کے معنی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے معنی دنیا کے ساتھ موثر تعلقات کے ہیں اور ایران جو مشرق وسطی کا سب سے زیادہ طاقتور ملک ہے اعتدال پر مبنی پالیسیوں کو اپنا کر اپنے قوم کے مفادات کی راہ میں قدم اٹھائے گا۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے چودہ جون کے انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہا کہ عوام کی اس عظیم شرکت کے معنی جمہوریت، اسلامائزیشن اور سیاسی اور مقبولیت کے لحاظ سے قانونی حیثیت کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا نے گيارھویں صدارتی انتخابات میں اسلامی جمہوریہ ایران، ملت ایران اور عوامی جمہوریت، آزادی، ڈیموکریسی کو حقیقی اور واقعی شکل میں دیکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ صدارتی انتخابات میں ہمارے عوام نے امن، مفاہمت اور تشدد و انتہا پسندی سے دوری کا پیغام دیا ہے۔......./169
28 جون 2013 - 19:30
News ID: 435025
اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہےکہ ان کی حکومت اعتدال اور قانون کے مطابق عمل کرے گي۔